• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے۔

کونسل کے موجودہ صدر اور اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب جیروم بونا فونٹ نے مشترکہ بیان پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے مملکتِ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے مسلسل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید