• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینز میں توجہ نہ ملنے پر عالیہ بھٹ پر تنقید، سونی رازدان بیٹی کے حق میں بول پڑیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کینز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو پاپارازی کی جانب سے توجہ نہ ملنے پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی والدہ سونی رازدان بیٹی کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔

ہدایتکار مہیش بھٹ کی اہلیہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ، سونی رازدان نے بیٹی پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا محبت، معلومات اور تفریح کے ساتھ ساتھ نفرت سے بھی بھرا ہوا ہے جو معاشرے کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں فنکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا ہونا عام بات ہے، اس واقعے کو قوم کی بے عزتی سے جوڑنا ناانصافی اور حماقت ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب ایک وائرل کلپ میں عالیہ بھٹ ریڈ کارپٹ پر پوز دیتی دکھائی دیں جبکہ کئی فوٹوگرافرز دوسری شخصیات کی جانب متوجہ نظر آئے۔ 

بعد ازاں کچھ اور وائرل ویڈیوز میں بھی عالیہ بھٹ کو اسٹیج پر تصویر بنوانے کے لیے بین الاقوامی اداکاروں کے درمیان اپنی زبردستی جگہ بناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ عالیہ بھٹ کو کسی نے ریڈ کارپٹ پر پہچانا تک نہیں اور انہیں کینز میں بلکل نظر انداز کر دیا گیا۔

عالیہ بھٹ نے بھی ایک صارف کے طنزیہ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’افسوس کس بات کا؟ کیا آپ نے تو مجھے نوٹس نہیں کیا۔‘

واضح رہے کہ یہ عالیہ بھٹ کی بین الاقوامی برانڈ کے لیے عالمی سفیر کے طور پر کینز فلم فیسٹیول میں مسلسل دوسری شرکت تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید