اسرائیل نے رام اللّٰہ میں فلسطینی اتھارٹی کیلئے کام کرنے والے ڈچ سفارتکاروں کا سفارتی درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیخلاف نیدرلینڈز کی پابندیوں کے ردعمل میں کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ رام اللّٰہ میں کام کرنے والے ڈچ سفارتکاروں کو 7 روز میں سفارتی دستاویزات واپس کرنا ہوں گی۔