• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفافیت، جوابدہی، عوامی شرکت کیلئے معلومات تک رسائی ناگزیر ہے، ندیم افضل چن

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شفافیت، جواہدہی اور عوامی شرکت کےلیے معلومات تک رسائی ناگزیر ہے۔

معلومات تک رسائی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ معلومات تک رسائی جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور عوامی شرکت کے لیے معلومات تک رسائی ناگزیر ہے، باخبر عوام اپنے حقوق اور قومی معاملات پر بہتر فیصلے کرسکتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ درست، بروقت، قابلِ اعتماد معلومات کی فراہمی ریاستی اداروں کی ذمے داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افسوس کے ساتھ اس قانون پر عمل اس کی روح کے مطابق نہیں ہو رہا، سوشل میڈیا دور میں معلومات کی تصدیق اور ذمے دارانہ ابلاغ وقت کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید