اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایئرکنڈیشن غیر فعال ہے، فائر فائٹنگ کا بھی سسٹم موجود نہیں ہے جبکہ نمی کے باعث دیواریں سیلن زدہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال کسی بڑے واقعے کا سبب بن سکتی ہیں، اسپتال میں گندگی کے ڈھیر ہیں، جا بجا استعمال شدہ سرنج پڑی نظر آرہی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے سی کی مینٹیننس کیلئے ٹینڈر ابھی نہیں ہوا، امید ہے جلد ٹینڈر ہوجائے گا اس کے بعد مرمت کا کام ہوگا۔