• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)۔
پنجاب اسمبلی(فائل فوٹو)۔ 

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی۔

لاہور میں لاہور میں کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کا اجلاس ہوا جس میں کرسچن میرج بل 2026 کے محرک فیلبوس کرسٹوفر نے بل کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔

مجوزہ بل کے تحت شادی کی تقریب کیلئے وقت اور دن کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

کرسچن میرج بل میں شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے اور بل کے تحت شادیوں کی یو سی اور نادرا میں رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی تجویز شامل ہے۔

اس کے علاوہ مجوزہ بل میں رجسٹرڈ گرجا گھروں کے پادریوں کو شادی کروانے کا اختیار دینے اور مقررہ پادریوں یا حکومت کے میرج رجسٹرارز کو شادی کرانے کا اختیار دینے کی تجویز بھی ہے۔

بل کے محرک فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق مجوزہ بل کے تحت شادی کے دونوں فریقین کا مسیحی مذہب سے تعلق لازمی ہوگا۔ بل میں شادی سے قبل تحریری نوٹس اور اعلانِ نکاح کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت مسیحی شادی کی یو سی اور نادرا میں رجسٹریشن ممکن نہیں، کرسچن میرج بل کا مقصد موجودہ قانونی فریم ورک کو یکجا اور جدید بنانا ہے۔

فیلبوس کرسٹوفر کے مطابق کرسچن میرج بل کا مقصد آزادانہ رضامندی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید