• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر میں پراسرار بخار سے 7 افراد کا انتقال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لوئر دیر کے پہاڑی علاقوں میں بخار سے متعدد اموات ہو گئیں۔

علاقہ مکین کے مطابق برمکے، بوچکے اور شادام میں 4 روز میں 7 افراد انتقال کر گئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ہر سال ستمبر میں پراسرار وباء سے اموات ہوتی ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق 2 نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیرِ علاج تھے۔

ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ برمکے میں مرنے والے 2 بچے نوزائیدہ تھے اور انتقال کرنے والی خاتون ٹی بی کی مریضہ تھی۔

ڈی ایچ او کے مطابق متاثرہ علاقوں سے سیمپلز اکٹھے کر لیے ہیں، اب رپورٹس کا انتظار ہے۔

ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ علاقے میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے اسپرے کیے جا چکے ہیں، صحت، لائیو اسٹاک اور پبلک ہیلتھ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

صحت سے مزید