• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 1 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر  جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 2 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید