• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کرائم کالز میں کمی ریکارڈ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

گزشتہ سال کے مقابلے اسلام آباد میں کرائم کالز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق  یکم جنوری تا 28 نومبر تک کرائم کالز کی تعداد 7191 سے کم ہو کر 4882 رہ گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اسلام آباد میں کرائم کالز میں 2 ہزار309 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتی کے واقعات کی کالز میں 57 فیصد کمی ریکارڈ ہونے کے بعد تعداد 21 سے کم ہو کر 9 جب کہ اسنیچنگ کے واقعات کی کالز میں45 فیصد کمی ریکارڈ ہونے کے بعد تعداد 1031 سے کم ہو کر 563 رہ گئی۔

اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کار چوری کے واقعات میں بھی 65 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، ایسے واقعات کی کالز کی تعداد 277 سے کم ہو کر 96 رہ گئی۔

ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل چوری کے واقعات کی کالز میں 31 فیصد کمی ہوئی اور تعداد 2885 سے کم ہو کر 1992 رہ گئی جبکہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 43 فیصد کمی آئی ہے اور اب تعداد 7 سے کم ہو کر 4 رہ گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں قتل کے واقعات کی کالز میں 6 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد  تعداد 34 سے کم ہو کر 32 رہ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نقب زنی کے واقعات کی کالز میں 18 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد تعداد 962 رہ گئی۔

قومی خبریں سے مزید