• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، فضا کا معیار انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔

صبح 9 بجے گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 641 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سرگودھا میں 485، لاہور میں 463، فیصل آباد اور ملتان میں 368، رحیم یار خان میں 350، مظفرگڑھ میں 326 جبکہ بہاولپور میں 318 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب دھند کی شدت کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایم ون اور ایم ٹو سمیت متعدد مقامات پر موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔

 ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید