• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: لڑائی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بہاولپور میں تھانہ حاصل پور صدر کے علاقہ چک 77 فتح میں گھریلو ناچاقی اور لڑائی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، مقتولہ خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید