• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: جیکب آباد روڈ پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایک دکان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید