• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں: امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کہنے پر ڈرافٹ میں کئی بار تبدیلی کی، 72 گھنٹے میں کچھ اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کرے گی ، اس کو نہیں مانا گیا، ایمرجنسی لگانا ہمارا مقصد ہوتا تو ان کے ساتھ مذاکرات ہی نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں عوام کے تحفظ کےلیے ایمرجنسی لگانے کا آپشن موجود ہے، صوبائی حکومت کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید