• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میساچوسٹس کے ساحل کے قریب لاپتہ ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی ریاست میساچوسٹس کے ساحل کے قریب لاپتہ ہونے والی ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا جس میں سوار تمام 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے طیارے کی تلاش اور امدادی کارروائیاں ختم کر دی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس برمودا سے بوسٹن جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی جس میں 4 کینیڈین اور 2 برمودین شہری سوار تھے۔ 

طیارے میں 2 پائلٹ، 2 طبی اہلکار، ایک مریض اور اس کا ایک رشتہ دار موجود تھا۔ طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے۔ 

امریکی وفاقی ہوا بازی انتظامیہ کے مطابق طیارے سے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح رابطہ منقطع ہوا تھا، ریڈیو رابطے کے دوران پائلٹ اور فضائی ٹریفک کنٹرولر کے درمیان مواصلاتی مسائل بھی سامنے آئے تھے تاہم بعد میں کنٹرولر نے تصدیق کی کہ پائلٹ نے ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کیا تھا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید