• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت یوسفزئی نے مذاکرات ناکامی کا ذمے دار وفاقی وزراء کو قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کو مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار قرار دے دیا۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا کہ وفاقی وزراء مذاکرات کی ناکامی کے ذمے دار ہیں، بتایا جائے کہ 99 فیصد پر اتفاق رائے ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومت مذاکرات سے پسپا کیوں ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ ایک فیصد مسئلہ کے حل کےلیے مزید وقت دیا جاسکتا تھا، اپنے جائز مطالبات منوانا وقت کا ضیاع نہیں۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت لانگ مارچ سے تباہ نہیں ہوئی، وفاقی حکومت نے معیشت پر توجہ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر توانائی ضائع کی۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے 2025ء اے پی سی اعلامیہ پر عمل درآمد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید