کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا تجارتی معاہدے کی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور امریکہ کے اعلیٰ حکام نے اشارہ دیا ہے کہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کئی برس سے جاری کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک نے فروری میں اس معاہدے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا، جس کے تحت گزشتہ سال اگست میں عائد کیے گئے زیادہ تر بھارتی اشیا پر 50 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا گیا تھا۔