پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات کا کریڈٹ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو دے دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 98 فیصد مذاکرات کامیاب ہو چکے تھے، وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے جو کردار ادا کیا وہ مذاکرات میں رکاوٹ بنا۔
محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی گورنر راج لگانے کی کوشش کر رہی ہے، مگر نہ وفاقی حکومت اور نہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی لگے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی اپنی پارٹی چاہتی ہے کہ ایسا کچھ ہو، آپ صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، صوبے میں دہشت گردی، کرپشن اور گورننس کے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دیتے؟