• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجپال یادیو نے نانا پاٹیکر کے سوپ بناکر پیش کرنے کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

اسکرین گریب/ ایکس راجپال یادیو
اسکرین گریب/ ایکس راجپال یادیو 

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے نانا پاٹیکر کی جانب سے اپنے لیے سوپ بنا کر دینے کی یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

مزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے نانا پاٹیکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے مثال فنکار کے ساتھ ایک خوبصورت انسان کو کھونے کا دکھ اس سے بھی زیادہ گہرا ہے۔

راجپال یادیو نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حال ہی میں فلم ’ونواس‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک بار پھر نانا پاٹیکر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملا، جو ان کے لیے انتہائی خاص تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس اداکار کی وہ کئی برس سے قدر کرتے اور ان کی اداکاری کو پسند کرتے آئے ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوش قسمتی تھی۔

راجپال یادیو کے مطابق انہوں نے نانا پاٹیکر کو صرف ان کے کرداروں کے ذریعے ہی نہیں بلکہ ذاتی طور پر بھی جانا اور کئی مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی۔ نانا کی سادگی اور گرم جوشی سے جڑی یادیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔

اداکار نے کہا کہ ایک بے مثال فنکار کے دنیا سے چلے جانے کا دکھ اپنی جگہ، لیکن ایک خوبصورت انسان کو کھونے کا درد اس سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔

راجپال یادیو نے نانا پاٹیکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا کام اور ان کی یادیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر آج صبح گوا میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مسلسل سی پی آر دیا لیکن ان کی حالت میں بہتری نہ آئی اور وہ چل بسے۔

وشواناتھ پاٹیکر کے نام سے یکم جنوری 1951ء کو پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے 1978ء میں فلم ’گامن‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید