• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا حملوں کی شدید مذمت

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس—فائل فوٹو
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس—فائل فوٹو

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے سعودی عرب پرحوثی حملے فوری بند کیے جائیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک اور سیکڑوں شہری زخمی ہوئے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے صدمے میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید