• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پشاور میں مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گئے، باچا خان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا عملہ اسٹیشنز پر موجود ہے، جبکہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید