گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کی طرف سے ہونیوالے نہم کلاس کے امتحان میں متعدد سرکاری سکولوں کارزلٹ 40فیصد سے جبکہ بعض کا رزلٹ 30فیصد سے کم رہا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی نسبت کئی گنا زائد سرکارسے تنخواہیں وصول کرنے والے سرکاری سکولوں کے سربراہ اور دیگر اساتذہ کی ناقص کارکردگی پر حکومت پنجاب نے ایکشن لینے کیلئے رپورٹ طلب کر لی ۔