• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ میں گورنر راج، ایمرجنسی چیلنج کرنے جارہے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں گورنر راج اور ایمرجنسی چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی ہے، سینیٹر اور ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے ردعمل کا فیصلہ ہوگا، پشاور ہائیکورٹ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ٹی آئی نے آگے کیسے چلنا ہے، پارلیمنٹیرینز کو دھمکیاں دی گئیں ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید