• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی حراست بہت بڑی غلط بات ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی حراست بہت بڑی غلط بات ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلیٰ بھی کبھی گرفتار ہوئے ہیں، کیا وزیراعلیٰ کو ایسے ہٹایا جاتا ہے؟ منتخب حکومت کو ایسے گرایا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اگر حراست میں ہے یہ بہت بڑی غلط بات ہے، سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

رابطوں کے سوال پر جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپ کا رابطوں سے کیا جھگڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے 58 ٹو بی کو زندہ کردیا، جو مارشل لاء کی پیداوار ہے۔

قومی خبریں سے مزید