پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
عدالت عالیہ پشاور میں سہیل آفریدی کی بازیابی کی درخواست سابق وزیراعلیٰ کے بھائی محمد عامر نے دائر کی۔
دائر درخواست میں آئی جی پولیس، سی سی پی او، ایس ایس پی ، متعلقہ ایس ایچ او اور نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔