رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور الزام بھی ہم پر ہے، سابق وزیراعظم کو گولی ماری گئی، بچوں پر کیا گزری ہوگی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں جوان ایاز شہید کا جنازہ اپنے کندھے پر اٹھایا، وزیراعلیٰ نے ایاز شہید کے نام پر کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان کیا، جو وزیراعلیٰ شہید کے نام پر کیڈٹ کالج بنا رہا ہے اسے آپ دہشتگرد کہتے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ بوری بند لاشوں کی بات چلی گئی، سارے اردو اسپیکنگ بانی کے ساتھ ہیں، آپ کو تو کراچی کے حق کیلئے بات کرنی چاہیے، اپنا حق مانگنا چاہیے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کو ہماری بات سننی پڑے گی، بغیر بات سنے کوئی پالیسی نہیں بنے گی، کیا پتہ کل ہم اس سیٹ پر ہوں اور آپ ہماری سیٹ پر ہوں، نواز شریف یہاں ہونے کے بجائے لندن میں کیوں ہیں؟