پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اگر گورنر راج اور ایمرجنسی نہ ہوتی تو حالات کنٹرول سے باہر ہوجاتے، دعا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے مقاصد میں کامیابی ہو۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ 2013 میں کے پی میں پی ٹی آئی حکومت نواز شریف کے اصولی موقف کی وجہ سے بنی، این ایف سی میں سب سے زیادہ پیسہ ملنے کے باوجود کے پی پر توجہ نہیں دی گئی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ایک چھوٹے سے ضلع میں 40 ارب اور کالا ڈھاکہ میں 10 ارب کی کرپشن ہوئی، بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کو کب تک برداشت کرتے، پی ٹی آئی نے حکومت پر توجہ دینے کے بجائے صرف لانگ مارچ کیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں آٹا، بجلی بحران اور ٹوٹی سڑکیں ہمارا مقدر بنیں، ماضی میں یوکرین کی ایسی گندم کھلائی گئی جو مرغیاں بھی نہیں کھاتی تھیں، پنجاب کی سستی گندم مہنگے داموں بیچ کر مڈل مین اور رشتہ دار کھا گئے۔