پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس چوکی اسپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں 1 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سی سی پی او کے مطابق گزشتہ رات 30 سے زائد دہشت گردوں نے حسن خیل کی پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے 16 جوانوں نے حملہ ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں نے پولیس چوکی اسپین میلہ کو دو اطراف سے نشانہ بنایا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے 7 دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز) کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔