• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سیال پیرس‘ کے افتتاحی روز پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا

 17 سے 21 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والے ’سیال پیرس‘ (SIAL Paris) کے افتتاحی روز پاکستان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے 'پاکستان پویلین' کا افتتاح کیا، جہاں ٹی ڈی اے پی (TDAP) کے زیرِ اہتمام 37 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ 

ان کمپنیوں کی جانب سے چاول، پراسیس شدہ غذائیں، گلابی نمک اور مشروبات سمیت مصنوعات کی ایک وسیع رینج نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ 

یہ بھرپور شرکت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے۔ 

'سیال 2026' کے پہلے روز، تیار شدہ پاکستانی بریانی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید