• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کے صدر کو 4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے پر تنقید کا سامنا

گیانی انفانٹینو---فائل فوٹو
گیانی انفانٹینو---فائل فوٹو 

فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کو 4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے پر شفافیت کی کمی کے باعث یورپی فٹ بال عہدیداروں کی تنقید کا سامنا ہے۔ 

گیانی انفنٹینو نے 4.2 ارب ڈالر کے متنازع منصوبے پر مشاورت میں کوتاہیوں کی معذرت کرلی ہے تاہم یورپی فٹ بال عہدیداروں نے وضاحت اور متعلقہ دستاویزات فراہم نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

4.2 ارب ڈالر کا یہ متنازع منصوبہ فٹبال مقابلوں کے تجارتی حقوق میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ دینے سے متعلق تھا جسے شدید مخالفت کے بعد جولائی میں ختم کر دیا گیا تھا۔

انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈیبی ہیوٹ نے کہا ہے کہ انفنٹینو کو اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینا ہوں گے ورنہ ان کی صدارت پر سوالات اٹھیں گے۔ 

عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے اجلاس میں امریکی کھلاڑی فولارین بالوگن کی معطلی کے فیصلے میں تبدیلی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا کا امن انعام دینے پر بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع مارچ 2027ء میں مراکش میں ہونے والے فیفا کے صدارتی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید