• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نہیں دیکھنا چاہتی: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری :فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری :فائل فوٹو 

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے محمود خان اچکزئی کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہے، اپوزیشن کی اکثریت محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں دیکھنا چاہتی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پارلیمنٹ میں وضاحت دینی چاہیے، اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، بامقصد گفتگو کی خواہش ہو تو خوش آمدید کہیں گے،  اپوزیشن جہاں بھی بات کرنا چاہے، ہم تیار ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔ 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا، متاثرہ اضلاع سے آبادی کی نقل مکانی نہیں ہوگی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی آرہی ہے، متاثرہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی عملداری قائم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کو معدنیات سے جوڑنا قابل مذمت ہے، صوبے کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی، معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات ہوں گی، کے پی حکومت نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔

 طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی پر اپنا مؤقف واضح کرنا ہوگا،  دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سبوتاژ نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید