• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر دہائی میں 1 بچہ، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ کرینہ کا سیف سے سوال

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان سے مزید بچوں کی خواہش سے متعلق دلچسپ سوال پوچھ کر ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی اس جوڑی نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران فلم ریس کے اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ میں اپنی زندگی کی ہر دہائی میں ایک بچے کا والد بنا ہوں۔

گفتگو کرتے ہوئے سیف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری زندگی کے مختلف ادوار میں میرے 4 بچے ایک ہی وقت میں اسکول میں زیرِ تعلیم رہے ہیں، جب پہلی بار والدین اور اساتذہ کی ملاقات (پی ٹی ایم) ہوئی تو میری عمر 20 سال تھی، پھر 30 سال اور اس کے بعد 55 سال کی عمر میں بھی میں اسی اسکول میں موجود تھا] اس دوران اساتذہ تو بدل گئے لیکن میں اب بھی وہیں ہوں۔

سیف علی خان کے اس بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلم جب وی میٹ کی 46 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے برجستہ انداز میں کہا کہ سیفو! آپ کا ہر دہائی میں ایک بچہ ہے، اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟

واضح رہے کہ سیف علی خان پہلی مرتبہ 1995ء میں بیٹی سارہ علی خان اور پھر 2001ء میں بیٹے ابراہیم علی خان کے والد بنے تھے۔

ان دونوں بچوں کی والدہ ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ ہیں، سیف اور امریتا کی شادی 2004ء میں ختم ہو گئی تھی۔

بعد ازاں سیف علی خان اور کرینہ کپور 5 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 16 اکتوبر 2012ء کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 2 بیٹے تیمور اور جے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید