گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم تنقید برائے اصلاح برداشت کریں گے، سب کچھ ٹھیک ہو گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنے صوبے اور لوگوں کا تحفظ کریں گے، اس کے بعد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے کریں گے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہمارا صوبہ تیل، گیس، معدنیات، تمباکو، بجلی اور دیگر وسائل سے مالا مال ہے، صوبے کی خوش حالی کے لیے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، صفائی مہم شروع کی ہے، صوبے کو صاف و ستھرا بنانا ہے۔