• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 گورنر ہاؤس اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہا، شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی سے صدر آنے والے راستے پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ اور گورنر ہاؤس کی طرف بھی ٹریفک شدید جام ہوگیا تھا۔

ٹاور، ایم اے جناح روڈ، اولڈ سٹی ایریا، قیوم آباد اختر کالونی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا جبکہ لیاقت آباد سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والے روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔

قومی خبریں سے مزید