• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلے پاکستانی کا خلائی اسٹیشن پہنچنے پر گرم جوش استقبال

پاکستان کے خواب کو تعبیر مل گئی، تاریخ میں پہلا پاکستانی خلائی اسٹیشن تک پہنچ گیا، پاک چین دوستی زمین سے خلا تک پہنچ گئی۔

چین کا خلائی مشن کامیابی سے خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی کا چین کے خلائی اسٹیشن میں گرم جوش استقبال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارک باد دی۔

سپارکو، سائنس دانوں اور انجینئرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

صدر زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کی مشترکہ خلائی مشن پر ایک دوسرے کو مبارک باد، چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملک خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے کام کریں گے۔

صدر آصف زرداری نے کہا چین کا تعاون پاکستان کے خلائی سفر میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آج پاکستان نے ستاروں سے آگے کا سفر شروع کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید