موٹر وے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 کے دیگر تمام حصے شمالی اور جنوبی دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
بلاول بھٹو نے اس موقع پر خطاب میں عوامی ووٹ کو بڑی طاقت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو زندہ رکھا۔
وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے اسلام آباد میں ”کہکشاں مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کردیا۔
پاکستان کے خواب کو تعبیر مل گئی، تاریخ میں پہلا پاکستانی خلائی اسٹیشن تک پہنچ گیا، پاک چین دوستی زمین سے خلا تک پہنچ گئی۔
پنجاب پولیس نے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے 3 اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر کے مطابق ملزمان عمر رسیدہ افراد کو صحت سے متعلق مسائل کا جھانسا دے کر لوٹتے تھے۔
پارلیمانی پارٹی نے نئے صوبوں پر مشاورت کرلی، لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر بریفنگ دی ہے: رہنما تحریک انصاف
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اربوں روپے کے سرٹیفکیٹس بغیر تصدیق جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گریڈ21 کے ممبر کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم ہو یا آئینی ترمیم، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی آئے گا۔
قصور کے علاقے کنگن پور میں دو ہفتے قبل ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا کیس حل ہوگیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت کوئی بھی شخص اغوا نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایڈمن سوسائٹی کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر برہم ہوگئے۔
گرنے والی عمارت چھ سو گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی ، فی الحال عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا ، مزدور پانچویں منزل پر کام کررہے تھے کہ عمارت ایک زوردار دھماکے سے گر گئی۔
باراتی اور لڑکی والے ایک دوسرے کو مار پیٹ کرتے نظر آتے ہیں، پولیس نے دُلہا سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری پاور ڈویژن، متعلقہ وزارتوں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ موسمِ گرما کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ مختلف گروپس یا جماعتیں آمنے سامنےآئیں، مختلف کمیونیٹیز کے آمنے سامنے آنے سے فساد کا خدشہ ہے۔