• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، بلڈنگ گرنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ 

مقدمے میں قتل، غفلت لاپرواہی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، جبکہ دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے نامزد چار افراد گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب چھ منزلہ نئی تعمیر کی گئی عمارت گرنے کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 14 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا، کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ طور پر کمرشل تعمیرات کی گئی تھیں، عمارت کے کانٹریکٹر اور مالک کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید