• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :منگھوپیر میں پولیس مقابلہ،3ملزمان ہلاک

Karachi Mangopir Police Encounter 3 Criminal Dead
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی سوار ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں میں 45 سال کاپرویز ولی ، اور40 سال کے بقاء محمد شامل ہیں ۔
تازہ ترین