وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمے داری ہے۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں 7ویں ویمن سمٹ میں اعظم نذیر تارڑ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی حقوق اور باوقار مقام کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اُن کی سیاسی، معاشی، سماجی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں شمولیت کی ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بچیوں کے تحفظ، تعلیم کے لیے قابلِ قدر اقدامات کر رہا ہے، خواتین کو خودمختاری اور فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمے داری ہے، خواتین کے حقوق کا تحفظ، سماجی تحفظ حکومت پاکستان کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، اسلام خواتین کو عزت،مساوات اور بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔