• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبانہ اعظمی نے سری دیوی کے ساتھ یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی

سری دیوی اور شبانہ اعظمی—فائل فوٹوز
سری دیوی اور شبانہ اعظمی—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کر کے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔

76 سالہ اداکارہ نے اپنے شوہر جاوید اختر کے ہمراہ سری دیوی اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے اعزاز میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شبانہ اعظمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے گھر موسیقی کی دنیا کے بہترین فنکاروں کی موجودگی اور ان کی پرفارمنس ایک یادگار تجربہ تھی۔

تقریب میں اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر، سنیتا کپور، گلوکار سونو نگم اور موسیقار راجو سنگھ سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں بونی کپور اور سری دیوی بھی گلوکاروں کے پیچھے صوفے پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شبانہ اعظمی رواں سال راجکمار سنتوشی کی فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ اور نتن ککڑ کی فلم ’آوارہ پن 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید