• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: طالبہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے والا سرکاری استاد گرفتار

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو واٹس ایپ پر نازیبا پیغامات بھیجنے اور ملاقات کے لیے بلانے کے الزام میں سرکاری اسکول کے استاد نریندر کشواہا کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ نے بتایا ہے کہ استاد نے 14 نومبر کو اس سے معمول کی گفتگو شروع کی جس کے بعد 18 سے 20 نومبر کے دوران اسے متعدد نامناسب پیغامات بھیجے۔

شکایت کے مطابق استاد نے طالبہ کو شام 5 بجے باہر چلنے کی دعوت دی اور کہا کہ میں رات 8 بجے تک تمہیں گھر واپس چھوڑ دوں گا، استاد نے ناجائز مطالبات پورے کرنے کا بھی کہا۔

طالبہ نے ضلعی انتظامیہ، اعلیٰ پولیس حکام اور اسکول کے سربراہ کو تحریری شکایت میں الزام لگایا کہ استاد نے انکار کرنے پر اس کے نمبر کم کرنے کی دھمکی بھی دی۔

طالبہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ استاد بعض دوسری طالبات سے بھی اسی نوعیت کی گفتگو کرتا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید