• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز بگ بیش لیگ، بیٹر گیند کھیلے بغیر کلین بولڈ ہوگئیں

ویمنز بگ بیش لیگ میں دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے، کھلاڑی دیاندرا ڈوٹن بغیر کوئی گیند کھیلے ہی کلین بولڈ ہوگئیں۔

میلبرن رینی گیڈ اور برسبین ہیٹ کے درمیان میچ میں آؤٹ کا دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کے دیاندرا ڈوٹن بیٹنگ کے لئے لیٹ پہنچیں توامپائر نے کریز پر کھڑے ہونے سے روک دیا۔

امپائر نے برسبین ہیٹ کی بولر سارہ گلین کو فری بال ایٹ اسٹمپس دے دی، بولر نے خالی وکٹ پر گیند مارا اور خاتون بیٹر کو کلین بولڈ قرار دے دیا۔

بی بی ایل قوانین کےمطابق اگر نیا بیٹر 75 سیکنڈز تک اگلی گیند کھیلنے کے لئے تیار نہیں ہوتا تو امپائر انہیں گیند کھیلنے سے روک سکتا ہے۔

ویمنز بگ بیش لیگ کےمیچ میں میلبرن رینیگیڈز نے3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید