• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا 14 بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے درآمدی محصولات عائد کرنے کا اعلان

تصویر: رائٹرز(فائل)۔
تصویر: رائٹرز(فائل)۔

امریکا نے 14 بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے درآمدی محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ ٹیرف مینوفیکچرنگ کے مختلف شعبوں میں ضرورت سے زیادہ پیداواری صلاحیت اور پیداوار سے متعلق تحقیقات کے بعد عائد کیے جا رہے ہیں۔

تحقیقات میں چین، یورپی یونین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ویت نام، تائیوان، بنگلا دیش، جاپان اور بھارت شامل ہیں۔

مختلف ممالک اور مصنوعات پر الگ الگ شرح سے ٹیرف عائد ہوں گے، چین پر سب سے زیادہ 40 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا جبکہ ویت نام پر 35 فیصد تک اور دیگر ممالک پر 20 یا 25 فیصد تک ٹیرف لاگو ہوگا۔

تاہم ان میں سے بعض ممالک پر ٹیرف کی شرح عملاً کم ہو جائے گی، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کچھ ممالک کے ساتھ ٹیرف کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کے معاہدے کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کے سابقہ وسیع تجارتی ٹیرف مسترد کیا جاچکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید