• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ معاہدے کے ممالک کا اسلام آباد میں اجلاس، یمن صورتحال ایجنڈے میں شامل، خواجہ آصف

اسرائیلی جانب سے کسی تنازع یا جارحیت کا امکان موجود ہے، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
اسرائیلی جانب سے کسی تنازع یا جارحیت کا امکان موجود ہے، خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے جنوب میں جاری مسلسل بدامنی یقینی طور پر اجلاس کے ایجنڈے کا ایک انتہائی اہم حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اگست میں دستخط ہونے والے اس معاہدے کے تحت ایک ممالک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ 

جولائی میں یمن کی خانہ جنگی میں شدت آنے کے بعد سے یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی شہروں، تیل کی تنصیبات اور بحری جہازوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا، ’معاہدے کے تحت سعودی عرب کو درپیش کوئی بھی خطرہ پاکستان اور ترکی کے لیے خطرہ ہے، اور اس معاملے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔‘

وزیرِ دفاع نے یمن کے تنازع سے نمٹنے کے سعودی انداز کو بھی سراہا۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ فروری میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں پھیلتی جنگ کے دوران وجود میں آنے والا یہ معاہدہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر جو کچھ تشکیل دیا جا رہا ہے اسے درست سمت دینے کے لیے ہمیں تواتر کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ آئندہ چند ماہ میں تمام معاملات حتمی شکل اختیار کر لیں اور ہم آگے بڑھ سکیں۔

خواجہ آصف نے ایران کے سعودی سرزمین پر حملوں کی صورت میں اس معاہدے کے ردِعمل پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک ممکنہ خطرہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جانب سے کسی تنازع یا جارحیت کا امکان موجود ہے، اس لیے خطے کے ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کا انتہائی تعمیری کردار ادا کیا، تاہم جاری ثالثی کے نتائج ابھی نازک ہیں اور امن اس طرح مستحکم نہیں ہو سکا جیسی توقع کی جا رہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید