یوکرین نے جنگ میں پہلی بار لیزر ہتھیار سے جیٹ انجن والا روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک امریکی جریدے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جنگی لیزر ہتھیار سے روس کے "جیران ڈرون" کو تباہ کیا گیا ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔