دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ویوز کی خاطر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی نگرانی کے بعد خصوصی ٹریفک ٹیموں نے ڈرائیور کی شناخت کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے ایمرجنسی لین سے گاڑیوں کو اوور ٹیک کیا اور خطرناک انداز میں راستہ بدلا، جس کے بعد ڈرائیور کی گاڑی ضبط کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
دبئی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکیں شوخی دکھانے اور ویڈیوز بنانے کی جگہ نہیں، سوشل میڈیا کے ویوز انسانی جانوں سے بڑھ کر نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی چھڑانے کے لیے 50 ہزار درہم (ساڑھے 37 لاکھ سے زائد پاکستانی روپوں کے برابر) ادا کرنا ہوں گے۔