نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی عوام کے لیے عذاب بن گئی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کے ہوشربا ریٹ عوام میں خوفناک صورتِ حال اختیار کر گئے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی امپورٹ ایکسپورٹ سے مافیا کی سرپرستی ختم کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرِ ثانی کا عمل نئے بجٹ سے قبل مکمل کر لیا جائے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر کنٹرول میں حکومتی ناکامی کا تدارک کیا جائے۔