نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے زرداری ہاؤس پہنچ کر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نوید قمر اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔