• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر، ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ، وسیم اختر کی بکتر بند میں آمد

Polling Underway For The Election Of Karachi Deputy Mayor And Mayor
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے، نامزد میئر وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے بکتر بند گاڑی میں کے ایم سی بلڈنگ لایا گیا۔

پولنگ کا عمل صبح نو بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام پانج بجے تک جاری رہے گا۔

ضلع وسطی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ریحان ہاشمی بلامقابلہ چیئرمین جبکہ سعید شاکربلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کو 308 کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے لیکن نامزد میئر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں۔

میئر اور ڈپٹی میئر منتخب کرنے کے لئے کسی بھی جماعت کو 155 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے پاس 60 نشستیں زائد ہیں۔ ایم کیو ایم کو 308 نمائندوں کے ایوان میں 214 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہے ۔

انتخابات میں 209 منتخب چیئرمین اورمخصوص نشستوں پر کامیاب 99 نمائندے ووٹ ڈالیں گے اور اس انتخابات کو ایڈمنسٹریٹر کراچی پریذائڈنگ افسر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ حلف برداری 30 اگست کو ہوگی۔

انتخابات کے ریٹرننگ افسر سمیع صدیقی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو وسیم اختر کو پیش کرنے کیلئے خط بھی تحریر کیا تھا۔

نامزد میئر وسیم اختر کو بکتر بند میں سینٹرل جیل سے کے ایم سی بلڈنگ لایا گیا، ٹو پیس سوٹ میں ملبوس نامزد میئر خوشگوار موڈ میں نظر آرہے تھے۔
تازہ ترین