• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ’’دی ڈریس میکر‘‘کا ٹریلر جاری

Film The Dress Maker Trailer Released
ہالی وڈاداکارہ کیٹ وِنسلیٹ اور اداکارہ لیام ہیمسورتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’’دی ڈریس میکر‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جورواں سال 23ستمبر کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

آسٹریلوی ہدایت کارو رائٹر جوسیلین مووہاؤس کی یہ سنسنی خیز فلم 1950کی دہائی میں فیشن کی دلدادہ ایک ایسی گلیمرس خاتون کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے جو قتل کے جھوٹے الزام میں ٹاؤن بدر کر دی جاتی ہے تاہم طویل عرصے بعد ٹاؤن واپس پہنچنے پر اپنے ساتھ سلائی مشین بھی لے آتی ہے ۔

یہ خاتون اس سلائی مشین کی مدد سے اپنے لیے جدید اور منفرد انداز کے ایسے دیدہ زیب لباس تیار کرتی ہے جو ٹاؤن میں پہلے کسی نے پہنے یا دیکھے نہیں ہوتے ۔

سوئی میسلن کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار کیٹ وِنسلیٹ نبھا رہی ہیں جن کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیام ہیمسورتھ ، جوڈی ڈیوس، ہوگ ویوینگ اورسارہ اسنوک شامل ہیں۔

آسٹریلوی رائٹر کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ یہ کامیڈی ڈرامہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت23ستمبر کوامریکہ میں ریلیز کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین