• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کا دہشت گردوں کے مددگاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے دہشت گردوں کے مدد گاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ سے جاری بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں نے کیچ میں 2 معصوم شہریوں کو شہید کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت غم کی اس گھڑی میں مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے مالی و نظریاتی مددگاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

دوسری طرف وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے، بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

ضیاءاللّٰہ لانگو نے یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ اور کابینہ ہمہ وقت تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید